🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: ان دونوں باتو ں سے مراد: یا تو ہر نماز کے لیے الگ الگ وضو کرنا...
اردو حاشہ:
1؎:
ان دونوں باتو ں سے مراد:
یا تو ہر نماز کے لیے الگ الگ وضو کرنا یا ہر نماز کے لیے الگ ایک غسل کرنا اور دوسری بات روزانہ صرف تین بار نہانا۔

2؎:
یعنی روزانہ تین بار نہانا ایک بار ظہر اور عصر کے لیے،
دوسری مغرب اور عشاء کے لیے اور تیسرے فجرکے لیے۔

3؎:
یعنی حیض کے اختتام پر مستحاضہ عورت غسل کرے گی پھر ہر نماز کے لیے وضوکرتی رہے گی۔

4؎:
یعنی ہر روز تین مرتبہ غسل کرے گی،
پہلے غسل سے ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ پڑھے گی اور دوسرے غسل سے مغرب اور عشاء کی اور تیسرے غسل سے فجر کی۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 128