🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: سنن دارقطنی میں اس سلسلہ میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث بھی آئی...
اردو حاشہ:
1؎:
سنن دارقطنی میں اس سلسلہ میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث بھی آئی ہے اس کے الفاظ یہ ہیں ((إِذَا كَانَ فِي الثَّوبِ قَدرَ الدِّرهَمِ مِنَ الدَّمِ غُسِلَ الثَّوبُ وَأُعِيدَتِ الصَّلَاةُ)) امام بخاری نے اس حدیث کو باطل کہا ہے کیونکہ اس میں ایک راوی روح بن غطیف منکرالحدیث ہے۔
2؎ ؎:
اور یہی قول امام ابوحنیفہ کا بھی ہے،
وہ کہتے ہیں کہ قلیل نجاست سے بچ پانا ممکن نہیں اس لیے ان لوگوں نے اسے معفو عنہ کے درجہ میں قرار دیا ہے اور اس کی تحدید درہم کی مقدار سے کی ہے اور یہ تحدید انہوں نے مقام استنجاء سے اخذ کی ہے۔

3؎:
ان لوگوں کی دلیل جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جس کے الفاظ یہ ہیں ((أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم كَانَ فِي غَزْوَةِ ذَاتِ الرِّقَاعِ فَرَمَى رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَنَزفه الدَّمُ فَرَكَعَ وَسَجَدَ وَمَضَى فِي صَلَاتِه)) لیکن جسم سے نکلنے والے عام خون،
اور حیض کے خون میں فرق بالکل ظاہر ہے۔

4؎:
کیو نکہ امام شافعی نجاست میں تفریق کے قائل نہیں ہیں،
نجاست کم ہو یا زیادہ دونوں صورتوں میں ان کے نزدیک دھونا ضروری ہے،
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں جو نص ہے (وہ یہی حدیث ہے) وہ مطلق ہے اس میں کم و زیادہ کی کوئی تفصیل نہیں اور یہی راجح قول ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 138