الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ظہر کا وقت ایک مثل تک رہتا ہے اس کے...
اردو حاشہ:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ظہر کا وقت ایک مثل تک رہتا ہے اس کے بعد عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے جمہور کا یہی مسلک ہے اور عصر کے وقت سے متعلق امام ابو حنیفہ کا مشہور قول دو مثل کا ہے لیکن یہ کسی صحیح مرفوع حدیث سے ثابت نہیں۔
بلکہ بعض علمائے احناف نے صحیح احادیث میں اُن کے اس قول کو رد کر دیا ہے (تفصیل کے لیے
دیکھئے:
التعلیق الممجد علی موطا الإمام محمد،
ص: 41،
ط/قدیمی کتب خانہ کراچی)
2؎:
اس سے مراد وہ سرخی ہے جو سورج ڈوب جانے کے بعد مغرب (پچھم) میں باقی رہتی ہے۔
3؎:
پہلے دن جبرئیل علیہ السلام نے ساری نمازیں اوّل وقت میں پڑھائیں اور دوسرے دن آخری وقت میں تاکہ ہر نماز کا اوّل اور آخر وقت معلوم ہو جائے۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 149