🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یعنی کچھ انتظار کر لو ٹھنڈا ہو جائے تب پڑھو، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ...
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی کچھ انتظار کر لو ٹھنڈا ہو جائے تب پڑھو،
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ موسم گرما میں ظہر قدرے تاخیر کرکے پڑھنی چاہئے اس تاخیر کی حد کے بارے میں ابو داود اور نسائی میں ایک روایت آئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موسم گرما میں ظہر میں اتنی تاخیر کرتے کہ سایہ تین قدم سے لے کر پانچ قدم تک ہو جاتا،
مگر علامہ خطابی نے کہا ہے کہ یہ قاعدہ کلیہ نہیں ہے بلکہ طول البلد اور عرض البلد کے اعتبار سے اس کا حساب بھی مختلف ہو گا،
بہر حال موسم گرما میں نمازِ ظہر قدرے تاخیر سے پڑھنی مستحب ہے،
یہی جمہور کی رائے ہے۔

2؎:
اسے حقیقی اور ظاہری معنی پر محمول کرنا زیادہ صحیح ہے کیونکہ صحیحین کی روایت میں ہے کہ جہنم کی آگ نے رب عزوجل سے شکایت کی کہ میرے بعض اجزاء گرمی کی شدّت اور گھٹن سے بعض کو کھا گئے ہیں تو رب عزوجل نے اسے دو سانس لینے کی اجازت دی ایک جاڑے میں اور ایک گرمی میں،
جاڑے میں سانس اندر کی طرف لیتی ہے اور گرمی میں باہر نکالتی ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 157