🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یہ أم المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی روایات ((مَا تَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ...
اردو حاشہ:
1؎:
یہ أم المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی روایات ((مَا تَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِعِنْدِي قَطُّ)) ((مَا تَرَكَهُمَا حَتَّى لَقِىَ اللهَ)) ((وَمَا كَانَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم يَأْتِيْنِي فِيْ يَوْمٍ بَعْدَ الْعَصْرِ إِلَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ)) کے معارض ہے ان میں تطبیق اس طرح دی جاتی ہے اولاً یہ کہ ابن عباس کی یہ حدیث سند کے لحاظ سے ضعیف ہے،
یا کم از کم عائشہ کی حدیث سے کم تر ہے،
دوسرے یہ کہ ابن عباس نے یہ نفی اپنے علم کی بنیاد پر کی ہے کیونکہ آپ اسے گھر میں پڑھتے تھے اس لیے انہیں اس کا علم نہیں ہو سکا تھا۔

نوٹ:
(سند میں عطاء بن السائب اخیرعمر میں مختلط ہو گئے تھے،
جریر بن عبدالحمید کی ان سے روایت اختلاط کے زمانہ کی ہے،
لیکن صحیح احادیث سے یہ ثابت ہے کہ پھر
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد ان دو رکعتوں کو ہمیشہ پڑھا اسی لیے ((لَمْ يَعُدْ لَهُمَا)) ”ان کو پھرکبھی نہیں پڑھا“ کا ٹکڑا منکر ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 184