🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: ابو داود کی روایت میں ((فِيْ غَيْرِخَوْفٍ وَلَا سَفَرٍ)) ہے، نیز مسلم کی ایک روایت میں...
اردو حاشہ:
1؎:
ابو داود کی روایت میں ((فِيْ غَيْرِخَوْفٍ وَلَا سَفَرٍ)) ہے،
نیز مسلم کی ایک روایت میں بھی ایسا ہی ہے،
خوف،
سفر اور مطر (بارش) تینوں کا ذکر ایک ساتھ کسی روایت میں نہیں ہے مشہور ((مِنْ غَيْرِخَوْفٍ وَلَا سَفَرٍ)) ہے۔

2؎:
یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ دو نمازوں کو ایک ساتھ پڑھنا بوقت ضرورت حالت قیام میں بھی جائزہے،
لیکن اسے عادت نہیں بنا لینی چاہئے۔

3؎:
جسے امام ترمذی آگے نقل کر رہے ہیں،
لیکن یہ روایت سخت ضعیف ہے،
اس لیے دونوں حدیثوں میں تعارض ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،
اور نہ اس حدیث سے استدلال جائز ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 187