🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: سفر میں دو نمازوں کے درمیان جمع کرنے کو نا جائز ہونے پر احناف نے اسی...
اردو حاشہ:
1؎:
سفر میں دو نمازوں کے درمیان جمع کرنے کو نا جائز ہونے پر احناف نے اسی روایت سے استدلال کیا ہے،
لیکن یہ روایت حد درجہ ضعیف ہے قطعاً استدلال کے قابل نہیں،
اس کے برعکس سفر میں جمع بین الصلاتین کی جو احادیث دلالت کرتی ہیں،
وہ صحیح ہیں ان کی تخریج مسلم وغیرہ نے کی ہے اور اگر بالفرض یہ حدیث صحیح بھی ہوتی تو ’عذر‘ سے مراد سفر ہی تو ہے،
نیز دوسرے عذر بھی ہو سکتے ہیں۔

نوٹ:
(سند میں حسین بن قیس المعروف بہ حنش ضعیف بلکہ متروک ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 188