🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: مؤلف کا مقصد یہ ہے کہ: عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث تین...
اردو حاشہ:
1؎:
مؤلف کا مقصد یہ ہے کہ:
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث تین طرق سے آئی ہے،
ایک یہی بطریق ”ابن ابی لیلیٰ، عن عمرو بن مرۃ، عن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ عن عبداللہ“
دوسرے بطریق ”الاعمش عن عمرو بن مرۃ، عن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ، عن عبداللہ“
تیسرے بطریق ”شعبۃ عن عمرو بن مرۃ عن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ عن اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم “
اور بقول مؤلف آخر الذکر تیسرا طریق زیادہ صحیح ہے،
(کیونکہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کا عبداللہ بن زید سے سماع نہیں ہے)
اور اس کا مضمون (نیز دوسرے کا مضمون بھی) پہلے سے الگ ہے،
یعنی صرف خواب دیکھنے کا بیان ہے اور بس۔

نوٹ:
(عبدالرحمن بن أبی لیلیٰ کا سماع عبداللہ بن زید سے نہیں ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 194