حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1825، ومسلم 1193، من حديث ما لك به] تفقه: ➊ حالت احرام میں خشکی کا...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1825، ومسلم 1193، من حديث ما لك به]
تفقه:
➊ حالت احرام میں خشکی کا شکار کرنا یا کروانا یا شکار کیا ہوا خریدنا حلال نہیں ہے۔ دیکھئے: [التمهيد 58/9، اور سورة المائدة آيت: 96]
➋ جو شخص احرام میں نہیں ہے اگر اپنے لئے شکار کرے اور بعد میں احرام والوں کو تحفہ دے تو اس کا کھانا حلال ہے۔ دیکھئے: [الموطأ حديث:492]
➌ عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو عرج (کے مقام) پر گرمی کے دن میں دیکھا، آپ حالت احرام میں تھے، آپ نے سرخ کمبل سے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔ پھر شکار کا گوشت لایا گیا تو آپ نے اپنے ساتھیوں سے کہا کھاؤ، انہوں نے پوچھا: آپ نہیں کھاتے؟ تو انہوں نے فرمایا: میری حالت تمہاری حالت جیسی نہیں ہے، یہ میرے لئے شکار کیا گیا ہے۔ (اس وجہ سے میں اسے نہیں کھاتا) [الموطأ رواية ابي مصعب الزهري 452/1 ح 1147، وسنده صحيح، وللحديث لون آخرفي موطأ يحييٰ 354/1 ح 802]
➍ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اگر (حالت احرام میں) تمھارے دل میں کوئی چیز کھٹکے (مثلاً شکار کا گوشت کھانا) تو اسے چھوڑ دو۔ [الموطا رواية يحييٰ354/1 ح 803 وسنده صحيح]
➎ اگر کسی کام سے دوسرے بھائی کا غلط فہمی میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہو تو اس کی وضاحت کر دینی چاہئے تاکہ دل ایک دوسرے کے لئے صاف رہیں۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 53