🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں جس کی تخریج مسلم نے کی ہے ((سِوَى الْحَيْعَلَتَيْنِ...
اردو حاشہ:
1؎:
عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں جس کی تخریج مسلم نے کی ہے ((سِوَى الْحَيْعَلَتَيْنِ فَيَقُوْلُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ)) ”یعنی: (حَي عَلَى الصَّلَاةِ) اور (حَي عَلَى الْفَلَاحِ) کے علاوہ ان پر (لَاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ) کہے“ کے الفاظ وارد ہیں جس سے معلوم ہوا کہ'حي على الصلاة اور حي على الفلاح ' کے کلمات اس حکم سے مستثنیٰ ہیں،
ان دونوں کلموں کے جواب میں سننے والا (لَاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ) کہے گا۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 208