الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: پہلی صف سے مراد وہ صف ہے جو امام سے متصل ہو ’’سب سے بہتر صف...
اردو حاشہ:
1؎:
پہلی صف سے مراد وہ صف ہے جو امام سے متصل ہو ”سب سے بہتر صف پہلی صف ہے“ کامطلب یہ ہے کہ دوسری صفوں کی بہ نسبت اس میں خیر و بھلائی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ جو صف امام سے قریب ہوتی ہے اس میں جو لوگ ہوتے ہیں وہ امام سے براہِ راست فائدہ اٹھاتے ہیں،
تلاوت قرآن اور تکبیرات سنتے ہیں،
اور عورتوں سے دور رہنے کی وجہ سے نماز میں خلل انداز ہونے والے وسوسوں اور بُرے خیالات سے محفوظ رہتے ہیں،
اور آخری صف سب سے بُری صف ہے کا مطلب یہ ہے کہ اس میں خیر و بھلائی دوسری صفوں کی بہ نسبت کم ہے،
یہ مطلب نہیں کہ اس میں جو لوگ ہوں گے وہ برے ہوں گے۔
2؎:
عورتوں کی سب سے آخری صف اس لیے بہتر ہے کہ یہ مردوں سے دور ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس صف میں شریک عورتیں شیطان کے وسوسوں اور فتنوں سے محفوظ رہتی ہیں۔
3؎:
یہ حکم اس صورت میں ہے جب مردوں،
عورتوں کی صفیں آگے پیچھے ہوں،
اگر عورتیں مردوں سے الگ نماز پڑھ رہی ہوں تو ان کی پہلی صف ہی بہتر ہو گی۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 224