الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: صف کے پیچھے اگر کوئی تنہا نماز پڑھ رہا ہو تو اس کی نماز درست ہے...
اردو حاشہ:
1؎:
صف کے پیچھے اگر کوئی تنہا نماز پڑھ رہا ہو تو اس کی نماز درست ہے یا نہیں،
اس مسئلہ میں علماء میں اختلاف ہے:
امام احمد اور اسحاق بن راہویہ کے نزدیک صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز درست نہیں،
ان کی دلیل یہی روایت ہے نیز علی بن شیبان اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کی احادیث بھی ہیں جو اس معنی میں بالکل واضح ہیں،
اس لیے ان کی خواہ مخواہ تاویل کی ضرورت نہیں،
(جیسا کہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ کا یہ فرمان بطور تنبیہ تھا) بنا بریں جماعت کی مصلحت کی خاطر بعد میں آنے والے کے لیے بالکل جائز ہے کہ اگلی صف سے کسی کو کھینچ کر اپنے ساتھ ملا لے،
اس معنی میں کچھ روایات بھی وارد ہیں گرچہ وہ ضعیف ہیں،
لیکن ان تینوں صحیح احادیث سے ان کے معنی کی تائید ہو جاتی ہے۔
ہاں! بعض علماء کا یہ کہنا ہے کہ اگر صف میں جگہ نہ ہو تب اکیلے پڑھنے سے کوئی حرج نہیں،
اس حدیث میں وعید اس اکیلے مصلی کے لیے ہے جس نے صف میں جگہ ہوتے ہوئے بھی پیچھے اکیلے پڑھی ہو،
واللہ اعلم۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 230