الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: دعاء استفتاح کے سلسلہ میں سب سے زیادہ صحیح ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت...
اردو حاشہ:
1؎:
دعاء استفتاح کے سلسلہ میں سب سے زیادہ صحیح ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ((اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاي..... الخ)) ہے کیونکہ اس کی تخریج بخاری اور مسلم دونوں نے کی ہے،
پھر اس کے بعد علی رضی اللہ عنہ کی روایت ((إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ.....الخ)) ہے اس لیے کہ اس کی تخریج مسلم نے کی ہے،
بعض لوگوں نے اس روایت کے سلسلہ میں یہ کہا ہے کہ امام مسلم نے اس کی تخریج صلاۃ اللیل میں کی جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ یہ دعا صلاۃِ تہجد کے لیے مخصوص ہے اور فرض نماز میں یہ مشروع نہیں،
لیکن یہ صحیح نہیں کیونکہ یہ روایت مسلم میں صلاۃ اللیل میں دو طریق سے منقول ہے لیکن کسی میں بھی یہ منقول نہیں ہے کہ یہ دعا آپ صرف تہجد میں پڑھتے تھے،
اور امام ترمذی نے ابواب الدعوات میں تین طرق سے اس روایت کو نقل کیا ہے لیکن کسی میں بھی نہیں ہے کہ آپ تہجد میں اسے پڑھتے تھے،
اس کے برعکس ایک روایت میں ہے کہ جب آپ فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تب یہ دعا پڑھتے تھے،
ابو داؤد نے بھی اپنی سنن میں کتاب الصلاۃ میں اسے دو طریق سے نقل کیا ہے،
ان میں سے کسی میں بھی یہ نہیں ہے کہ یہ دعا آپ تہجد میں پڑھتے تھے،
بلکہ اس کے برعکس ایک میں یہ ہے کہ آپ جب فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس وقت یہ دعا پڑھتے،
اسی طرح دار قطنی کی ایک روایت میں ہے کہ جب فرض نماز شروع کرتے تو ((إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ)) پڑھتے،
ان احادیث کی روشنی میں یہ قول کہ ”یہ نفلی نماز کے ساتھ مخصوص ہے“ صحیح نہیں ہے۔
2؎:
اس حدیث میں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ والی مذکور دعاء اور عمر بن الخطاب وابن مسعود رضی اللہ عنہم والی دعا میں فرق یہ ہے کہ ابو سعید والی میں ذرا اضافہ ہے جیسے ((اَللهُ أَكْبَرُ كَبِيْراً)) اور ((أَعُوْذُ بِاللهِ...مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ)) جبکہ عمر رضی اللہ عنہ والی میں یہ اضافہ نہیں ہے اور سند اور تعامل کے لحاظ سے یہی زیادہ صحیح ہے۔
نوٹ:
(یہ اور عائشہ رضی اللہ عنہا کی اگلی حدیث دونوں کی سندوں میں کچھ کلام ہے اس لیے یہ دونوں حدیثیں متابعات و شواہد کی بنا پر صحیح لغیرہ ہیں)

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 242