🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یعنی: پہلے تو قتادہ نے دوسرے سکتے کے بارے میں یہ کہا کہ وہ پوری قراء...
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی:
پہلے تو قتادہ نے دوسرے سکتے کے بارے میں یہ کہا کہ وہ پوری قراء ت سے فراغت کے بعد ہے،
اور بعد میں کہا کہ وہ  ﴿وَلَا الضَّالِّينَ﴾  کے بعد اور سورہ کی قراء ت سے پہلے ہے،
یہ قتادہ کا اضطراب ہے،
اس کی وجہ سے بھی یہ روایت ضعیف مانی جاتی ہے،
حقیقت یہ ہے کہ دوسرا سکتہ پوری قراء ت سے فراغت کے بعد اور رکوع سے پہلے اس روایت کی تائید کئی طرق سے ہوتی ہے،
(دیکھئے ضعیف ابی داؤدرقم 135-138) امام شوکانی نے:
”حصل من مجموع الروايات ثلاث سكتات“ کہہ کر تین سکتے بیان کیے ہیں اور تیسرے کے متعلق کہ جو سورۃ الفاتحۃ،
اس کے بعد والی قرأت اور رکوع سے پہلے ہو گا- ”وهي أخف من الأولى والثانية“ یہ تیسرا سکتہ افتتاح صلاۃ کے فوراً بعد سورۃ الفاتحۃ سے قبل والے پہلے سکتہ اور  ﴿وَلَا الضَّالِّينَ﴾ کے بعد اگلی قرأت سے قبل والے دوسرے سکتہ سے بہت ہلکا ہو گا،
یعنی امام کی سانس درست ہونے کے لیے بس۔
(دیکھئے:
تحفۃ الأحوذی 1/213 طبع المکتبۃ الفاروقیۃ،
ملتان،
پاکستان)

نوٹ:
(حسن بصری کے سمرہ سے حدیث عقیقہ کے سوا سماع میں اختلاف ہے،
نیز ”حسن“ مدلس ہیں،
اور یہاں پر نہ تو سماع کی صراحت ہے،
نہ ہی تحدیث کی،
اس پر مستزاد یہ کہ قتادہ بھی مدلس ہیں،
اور”عنعنہ“ سے روایت ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 251