الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: اس کے برعکس امام الک ؒسے جو ہاتھ چھوڑنے کا ذکر ہے وہ شاذ ہے صحیح...
اردو حاشہ:
1؎:
اس کے برعکس امام الک ؒسے جو ہاتھ چھوڑنے کا ذکر ہے وہ شاذ ہے صحیح نہیں،
مؤطا امام مالک میں بھی ہاتھ باندھنے کی روایت موجود ہے شوافع،
احناف اور حنابلہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ نماز میں ہاتھ باندھنا ہی سنت ہے،
اب رہا یہ مسئلہ کہ ہاتھ باندھے کہا جائیں سینے پر یا زیر ناف؟ تو بعض حضرات زیر ناف باندھنے کے قائل ہیں مگر زیر ناف والی حدیث ضعیف ہے،
بعض لوگ سینے پر باندھنے کے قائل ہیں ان کی دلیل وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت ((صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم فَوَضَعَ یَدَہ الْیُمْنیٰ عَلَی یَدِہِ الْیُسْریٰ عَلَی صَدْرِہِ)) ہے،
اس روایت کی تخریج ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں کی ہے اوریہ ابن خزیمہ کی شرط کے مطابق ہے اور اس کی تائید ہلب الطائی کی روایت سے بھی ہوتی ہے جس کی تخریج امام احمد نے اپنی مسند میں ان الفاظ کے ساتھ کی ہے ((رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللہِ یَنْصَرِفُ عَنْ یَّمِیْنِہِ وَعَنْ یَّسَارِہِ وَرَأَیْتُہ یَضَعُ ہَذِہ عَلَی صَدْرِہ وَوَصفَ یَحْییٰ الْیُمْنیٰ عَلَی الْیُسْریٰ فَوْقَ الْمُفصلِ)) ”یزید بن قُنافہ ہُلب الطائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (سلام پھیرتے وقت) دیکھا کہ آپ (پہلے) دائیں جانب مڑتے اور پھر بائیں جانب،
اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں بھی دیکھا کہ آپ اپنے ہاتھوں کو سینے پر رکھتے تھے،
امام احمد بن حنبل کے استاذ یحیی بن سعید نے ہلب رضی اللہ عنہ کے اس بیان کی عملی وضاحت اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر جوڑ کے اوپر باندھ کر کی“۔
اس کے سارے رواۃ ثقہ ہیں اور اس کی سند متصل ہے (مسند احمد 5/226) اور وائل بن حجر کی روایت پر جو اعتراض کیا جاتا ہے کہ اس میں اضطراب ہے،
ابن خزیمہ کی روایت میں ((عَلَی صَدْرِہ)) ہے،
بزار کی روایت میں ((عَنْدَ صَدْرِہ)) ہے اور ابن ابی شیبہ کی روایت میں ((تَحْتَ السُّرَّۃِ)) ہے تو یہ اعتراض صحیح نہیں ہے،
کیو نکہ مجرد اختلاف سے اضطراب لازم نہیں آتا بلکہ اضطراب کے لیے شرط ہے کہ تمام وجوہ اختلاف برابر ہوں اور یہاں ایسا نہیں ہے ابن ابی شیبہ کی روایت میں ((تَحْتَ السُّرَّۃِ)) کا جو لفظ ہے وہ مدرج ہے،
اسے جان بوجھ کربعض مطبع جات کی طرف سے اس روایت میں داخل کر دیا گیا ہے اور ابن خزیمہ کی روایت میں
((عَلَی صَدْرِہ)) اور بزار کی روایت ((عَنْدَ صَدْرِہ)) جو آیا ہے تو ان دونوں میں ابن خزیمہ والی روایت راجح ہے،
کیونکہ ہلب طائی رضی اللہ عنہ کی روایت اس کے لیے شاہد ہے،
اور طاؤس کی ایک مرسل روایت بھی اس کی تائید میں ہے اس کے برعکس بزار کی حدیث کی کوئی شاہد روایت نہیں۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 252