🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: متعدد احادیث سے (جن میں بخاری کی بھی ایک روایت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی...
اردو حاشہ:
1؎:
متعدد احادیث سے (جن میں بخاری کی بھی ایک روایت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے ہے) یہ ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امامت کی حالت میں ((سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ)) کے بعد کہا کرتے تھے،
اس لیے یہ کہناغلط ہے کہ امام ((رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ)) نہ کہے۔
وضاحت
2؎:
لیکن حافظ ابن حجرکہتے ہیں (اور صاحب تحفہ ان کی موافقت کرتے ہیں) کہ ”مقتدی کے لیے دونوں کو جمع کرنے کے بارے میں کوئی واضح حدیث وارد نہیں ہے“ اور جو لو گ اس کے قائل ہیں وہ ((صَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُوْنِيْ أُصَلِّي)) ”جیسے تم مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو ویسے تم بھی نماز پڑھو“ سے استدلال کرتے ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 267