🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: احادیث میں تشہد کی حالت میں داہنے ہاتھ کے ران پر رکھنے کی مختلف ہیئتوں کا...
اردو حاشہ:
1؎:
احادیث میں تشہد کی حالت میں داہنے ہاتھ کے ران پر رکھنے کی مختلف ہیئتوں کا ذکر ہے،
انہیں ہیئتوں میں سے ایک ہیئت یہ بھی ہے اس میں انگلیوں کے بند رکھنے کا ذکر نہیں ہے،
دوسری یہ ہے کہ خنصر بنصر اور وسطیٰ (یعنی سب سے چھوٹی انگلی چھنگلیا،
اور اس کے بعد والی اور درمیانی تینوں) کو بند رکھے اور شہادت کی انگلی (انگوٹھے سے ملی ہوئی) کو کھلی چھوڑ دے اور انگوٹھے کو شہادت کی انگلی کی جڑسے ملا لے،
یہی ترپن کی گرہ ہے،
تیسری ہیئت یہ ہے کہ خنصر،
بنصر (سب سے چھوٹی یعنی چھنگلیا اور اس کے بعد والی انگلی) کو بند کر لے اور شہادت کی انگلی کو چھوڑ دے اور انگوٹھے اور بیچ والی انگلی سے حلقہ بنا لے۔
چوتھی صورت یہ ہے کہ ساری انگلیاں بند رکھے اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرے،
ان ساری صورتوں سے متعلق احادیث وارد ہیں،
جس طرح چاہے کرے،
سب جائز ہے،
لیکن یہ واضح رہے کہ یہ ساری صورتیں شروع تشہد ہی سے ہیں نہ کہ ((أَشْهَدُ أَنَّ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ الله)) کہنے پر،
یا یہ کلمہ کہنے سے لیکر بعد تک،
کسی بھی حدیث میں یہ تحدید ثابت نہیں ہے،
یہ بعد کے لوگوں کا گھڑا ہوا عمل ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 294