حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 2003، ومسلم 129، من حديث ما لك به .] تفقه: ➊ اس مسئلے میں کوئی...
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 2003، ومسلم 129، من حديث ما لك به .]
تفقه:
➊ اس مسئلے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ عاشوراء کا روزہ رکھنا سنت اور افضل ہے لیکن فرض و واجب نہیں ہے۔ [ديكهئے التمهيد 203/7]
➋ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے بارے میں فرمایا: «أَحْتَسِبُ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهُ» مجھے اللہ سے یہ امید ہے کہ اس کے ذریعے سے گزشتہ سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ [صحيح مسلم:1162]
➌ عاشوراء میں یہودیوں کی مخالفت والی حدیث کے راوی سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: «صوموا التاسع والعاشر و خالفوا اليهود» نو اور دس کا روزہ رکھو اور یہودیوں کی مخالفت کرو۔ [السنن الكبري للبيهقي 287/4 وسنده صحيح، مصنف عبدالرزاق:7839]
➍ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ حدیث رسول سے اتنا پیار کرتے تھے کہ منبر پر بھی اشاعۃ الحدیث میں مصروف رہتے تھے۔ معلوم ہوا کہ صحابہ کرام حدیث کو حجت سمجھتے تھے۔ رضی اللہ عنہم اجمعین
➎ علماء کو سنت کی ترویج کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنا چاہئے۔
➏ اچھے حکمران علماء کو اشاعت علم کی ترغیب دلاتے اور اس میں معاونت کرتے ہیں۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 9999