🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: اس طرح شعیب کے والد محمد بن عبداللہ ہوئے جوعمرو کے دادا ہیں، اور شعیب کے...
اردو حاشہ:
1؎:
اس طرح شعیب کے والد محمد بن عبداللہ ہوئے جوعمرو کے دادا ہیں،
اور شعیب کے دادا عبداللہ بن عمرو بن العاص ہوئے۔

2؎:
صحیح قول یہ ہے کہ شعیب بن محمد کا سماع اپنے داداعبداللہ بن عمرو بن عاص سے ثابت ہے،
اور ”عن عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ“ کے طریق سے جو احادیث آئی ہیں وہ صحیح اور مطلقاً حجت ہیں،
بشرطیکہ ان تک جو سند پہنچتی ہو وہ صحیح ہو۔

3؎:
یہی جمہور کا قول ہے اور یہی حق ہے اور جن لوگوں نے اس کی رخصت دی ہے ان کا قول کسی صحیح دلیل پر مبنی نہیں بلکہ صحیح احادیث اس کی تردید کرتی ہیں۔

4؎:
مسجد میں شعر پڑھنے کی رخصت سے متعلق بہت سی احادیث وارد ہیں،
ان دونوں قسم کی روایتوں میں دو طرح سے تطبیق دی جاتی ہے:
ایک تو یہ کہ ممانعت والی روایت کو نہی تنزیہی پر یعنی مسجد میں نہ پڑھنا بہتر ہے،
اور رخصت والی روایتوں کو بیان جواز پر محمول کیا جائے،
دوسرے یہ کہ مسجد میں فحش اور مخرب اخلاق اشعار پڑھنا ممنوع ہے،
رہے ایسے اشعار جو توحید،
اتباع سنت اور اصلاح معاشرہ وغیرہ اصلاحی مضامین پر مشتمل ہوں تو ان کے پڑھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔
حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھوایا کرتے تھے۔

نوٹ:
(یہ سند حسن ہے،
لیکن شواہد سے یہ حدیث صحیح ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 322