الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ نماز میں سلام کا جواب اشارہ سے...
اردو حاشہ:
1؎:
یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ نماز میں سلام کا جواب اشارہ سے دینا مشروع ہے،
یہی جمہور کی رائے ہے،
بعض لوگ اسے ممنوع کہتے ہیں،
ان کا کہنا ہے کہ پہلے جائز تھا بعد میں منسوخ ہو گیا،
لیکن یہ صحیح نہیں،
بلکہ صحیح یہ ہے کہ پہلے نماز میں کلام کرنا جائز تھا تو لوگ سلام کا جواب بھی ((وَعَلَیْکُمُ السَّلَام)) کہہ کر دیتے تھے،
پھر جب نماز میں کلام کرنا نا جائز قرار دے دیا گیا تو ((وَعَلَیْکُمُ السَّلَام)) کہہ کر سلام کا جواب دینا بھی نا جائز ہو گیا اور اس کے بدلے اشارے سے سلام کا جواب دینا مشروع ہوا،
اس اشارے کی نوعیت کے سلسلہ میں احادیث مختلف ہیں،
بعض احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی انگلی سے اشارہ کیا اور بعض سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ہاتھ سے اشارہ کیا اس طرح کہ ہاتھ کی پشت اوپر تھی اور ہتھیلی نیچے تھی،
اور بعض احادیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر سے اشارہ کیا ان سب سے معلوم ہوا کہ یہ تینوں صورتیں جائز ہیں۔
2؎:
اگلی حدیث نمبر368 کے تحت مؤلف نے اس حدیث پر حکم لگایا ہے۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 367