🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت کے سر کے بال ستر میں داخل ہیں، اور...
اردو حاشہ:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت کے سر کے بال ستر میں داخل ہیں،
اور ستر کو ڈھکے بغیر نماز نہیں ہوتی۔

2؎:
اس مسئلہ میں اگرچہ علماء کا اختلاف ہے مگر تحقیقی بات یہی ہے کہ عورت کے قدم ستر میں داخل نہیں ہیں،
اس لیے کھلے قدم نماز ہو جائیگی جیسے ہتھیلیوں کے کھلے ہونے کی صورت میں عورت کی نماز جائز ہے،
عورتوں کے پاؤں ڈھکنے کی حدیث جو ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،
جو موقوفاً و مرفوعاً دونوں حالتوں میں ضعیف ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 377