🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: سدل کی صور ت یہ ہے کہ چادر یا رومال وغیرہ کو اپنے سر یا دونوں...
اردو حاشہ:
1؎:
سدل کی صور ت یہ ہے کہ چادر یا رومال وغیرہ کو اپنے سر یا دونوں کندھوں پر ڈال کر اس کے دونوں کناروں کو لٹکتا چھوڑ دیا جائے اور سدل کی ایک تفسیر یہ بھی کی جاتی ہے کہ کُرتا یا جُبہ اس طرح پہنا جائے کہ دونوں ہاتھ آستین میں ڈالنے کے بجائے اندر ہی رکھے جائیں اور اسی حالت میں رکوع اور سجدہ کیا جائے۔

2؎:
اس تقیید پر کوئی دلیل نہیں ہے،
حدیث مطلق ہے اس لیے کہ سدل مطلقاً جائز نہیں،
کرتے کے اوپر سے سدل میں اگرچہ ستر کھلنے کا خطرہ نہیں ہے لیکن اس سے نماز میں خلل تو پڑتا ہی ہے،
چاہے سدل کی جو بھی تفسیرکی جائے۔

نوٹ:
(عسل بن سفیان بصری ضعیف راوی ہے،
اس لیے یہ سند ضعیف ہے،
لیکن ابو جحیفہ کے شاہد سے تقویت پا کر یہ حدیث حسن ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 378