🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: سفیان ثوری، اہل کوفہ اور ابو حنیفہ کا قول محض رائے پر مبنی ہے، جب کہ...
اردو حاشہ:
1؎:
سفیان ثوری،
اہل کوفہ اور ابو حنیفہ کا قول محض رائے پر مبنی ہے،
جب کہ آئمہ کرام مالک بن انس،
شافعی،
احمد بن حنبل اور بقول امام نووی سلف و خلف کے تمام جمہور علماء مذکور بالا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ والی صحیح حدیث کی بنیاد پر یہی فتویٰ دیتے اور اسی پر عمل کرتے ہیں،
کہ اگر کوئی بھول کر اپنی نماز میں ایک رکعت اضافہ کر بیٹھے تو اُس کی نماز نہ باطل ہو گی اور نہ ہی فاسد،
بلکہ سلام سے پہلے اگر یاد آ جائے تو سلام سے قبل سہو کے دو سجدے کر لے اور اگر سلام کے بعد یاد آئے تو بھی سہو کے دو سجدے کر لے،
یہی اُس کے لیے کا فی ہے،
اس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا تھا اور آپ نے کوئی اور رکعت پڑھ کر اس نماز کو جُفت نہیں بنایا تھا۔
(دیکھئے:
تحفۃ الأحوذی: 1/304طبع ملتان)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 394