🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یہ کمی خشوع خضوع اور اعتدال کی کمی بھی ہو سکتی ہے، اور تعداد کی کمی...
اردو حاشہ:
1؎:
یہ کمی خشوع خضوع اور اعتدال کی کمی بھی ہو سکتی ہے،
اور تعداد کی کمی بھی ہو سکتی ہے،
کیونکہ آپ نے فرمایا ہے ”دیگر سارے اعمال کا معاملہ بھی یہی ہو گا“ تو زکاۃ میں کہاں خشوع خضوع کا معاملہ ہے؟ وہاں تعداد ہی میں کمی ہو سکتی ہے،
اللہ کا فضل بڑا وسیع ہے،
عام طور پر نماز پڑھتے رہنے والے سے اگر کوئی نماز رہ گئی تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے یہ معاملہ فرما دے گا،
إن شاء اللہ۔

2؎:
یعنی:
ان کے نام میں اختلاف ہے،
قبیصہ بن حریث بھی کہا گیا ہے،
اور حریث بن قبیصہ بھی کہا گیا ہے،
تو زیادہ مشہورقبیصہ بن حریث ہی ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 413