الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یعنی اقامت شروع ہو جائے۔ 2؎: یعنی جس کے لیے اقامت کہی گئی ہے۔ 3؎: یہ...
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی اقامت شروع ہو جائے۔
2؎:
یعنی جس کے لیے اقامت کہی گئی ہے۔
3؎:
یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ فرض نماز کے لیے تکبیر ہو جائے تو نفل پڑھنا جائز نہیں،
خواہ وہ رواتب ہی کیوں نہ ہوں،
بعض لوگوں نے فجر کی سنت کو اس سے مستثنیٰ کیا ہے،
لیکن یہ استثناء صحیح نہیں،
اس لیے کہ مسلم بن خالد کی روایت میں کہ جسے انہوں نے عمرو بن دینار سے روایت کی ہے مزید وارد ہے،
((قِيْلَ يَارَسُوْلَ اللهِ وَلَا رَكَعَتَي الْفَجْرَ قَالَ وَلَا رَكَعَتَي الْفَجْرِ)) اس کی تخریج ابن عدی نے کامل میں یحییٰ بن نصر بن حاجب کے ترجمہ میں کی ہے،
اور اس کی سند کو حسن کہا ہے،
اور ابو ہریرہ کی روایت جس کی تخریج بیہقی نے کی ہے اور جس میں ((إلَّا رَكَعَتَي الصُّبْحَ)) کا اضافہ ہے:
کا جواب یہ ہے کہ اس زیادتی کے متعلق بیہقی خود فرماتے ہیں ”هذِهِ الزِّيَادَةُ لَا أَصْلَ لَهَا“ یعنی یہ اضافہ بے بنیاد ہے اس کی سند میں حجاج بن نصر اور عباد بن کثیر ہیں یہ دونوں ضعیف ہیں،
اس لیے اس سے استدلال صحیح نہیں۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 421