🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: اس حدیث کی سند میں ایک راوی قتادہ ہیں جو مدلّس ہیں، انہوں نے نضر بن...
اردو حاشہ:
1؎:
اس حدیث کی سند میں ایک راوی قتادہ ہیں جو مدلّس ہیں،
انہوں نے نضر بن انس سے عنعنہ کے ساتھ روایت کیا ہے،
نیز یہ حدیث اس لفظ کے ساتھ غیر محفوظ ہے،
عمرو بن عاصم جو ہمام سے روایت کر رہے ہیں،
ان الفاظ کے ساتھ منفرد ہیں،
ہمام کے دیگر تلامذہ نے ان کی مخالفت کی ہے اور اسے ان لفاظ کے علاوہ دوسرے الفاظ کے ساتھ روایت کی ہے اور وہ الفاظ یہ ہیں ((مَنْ أَدْرَكَ رَكَعَةََ مِّنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ الصُّبْحََ)) ”جس آدمی نے سورج طلوع ہونے سے پہلے صبح کی نماز کی ایک رکعت پا لی اُس نے صبح کی نماز پا لی (یعنی صبح کے وقت اور اس کے ثواب کو)“ نیز یہ حدیث اس بات پر بصراحت دلالت نہیں کرتی ہے کہ جو اسے صبح کی نماز سے پہلے نہ پڑھ سکا ہو وہ سورج نکلنے کے بعد ہی لازماً پڑھے،
کیونکہ اس میں صرف یہ ہے کہ جو اسے نہ پڑھ سکا ہو وہ سورج نکلنے کے بعد پڑھ لے،
اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو اسے وقت ادا میں نہ پڑھ سکا ہو یعنی سورج نکلنے سے پہلے نہ پڑھ سکا ہو تو وہ اسے وقت قضاء میں یعنی سورج نکلنے کے بعد پڑھ لے،
اس میں کوئی ایسی دلیل نہیں ہے جس سے صبح کی نماز کے بعد ان دو رکعت کو پڑھنے کی ممانعت ثابت ہوتی ہے اس کی تائید دار قطنی،
حاکم اور بیہقی کی اس روایت سے ہوتی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں ((مَنْ لَمْ يُصَلِّ رَكْعَتَيْ الْفَجْرِحتى تَطْلُعُ الشَّمْسُ فَلْيُصَلِّهِمَا)) ”جو آدمی سورج طلوع ہونے تک فجر کی دو رکعت سنت نہ پڑھ سکے وہ ان کو (سورج نکلنے کے بعد) پڑھ لے“۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 423