الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: ایک روایت میں ((زَادَكُمْ)) کا لفظ بھی آیا ہے، حنفیہ نے اس لفظ سے وتر کے...
اردو حاشہ:
1؎:
ایک روایت میں ((زَادَكُمْ)) کا لفظ بھی آیا ہے،
حنفیہ نے اس لفظ سے وتر کے واجب ہونے پر دلیل پکڑی ہے،
کیوں کہ زیادہ کی ہوئی چیز بھی اصل چیز کی جنس ہی سے ہوتی ہے،
تو جب پانچ وقتوں کی نماز واجب ہے تو وتر بھی واجب ہوئی،
علماء نے اس کا رد کئی طریقے سے کیا ہے،
ان میں سے ایک یہ کہ فجر کی سنت کے بارے میں بھی یہ لفظ وارد ہوا ہے جب کہ کوئی بھی اس کو واجب نہیں مانتا،
اسی طرح بدوی کی وہ حدیث جس میں وارد ہے کہ ”ان پانچ کے علاوہ بھی اللہ نے مجھ پر کوئی صلاۃ فرض کی ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ نہیں“ نیز ’مزید‘ کا مزید فیہ کے جنس سے ہونا ضروری نہیں ہے،
(مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
تحفۃ الأحوذی)
نوٹ:
((هِيَ خَيْرٌمِّنْ حُمْرِ النَّعَمِ)) کا فقرہ ثابت نہیں ہے (اس کے راوی ”عبداللہ بن راشد“ مجہول ہیں،
لیکن پہلے ٹکڑے کے صحیح متابعات و شواہد موجود ہیں،
نیز ملاحظہ ہو:
تراجع الألبانی466)

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 452