🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: کیونکہ پہلی حدیث اگرچہ مرفوع ہے مگر عبدالرحمن بن زید بن اسلم کے طریق سے ہے،...
اردو حاشہ:
1؎:
کیونکہ پہلی حدیث اگرچہ مرفوع ہے مگر عبدالرحمن بن زید بن اسلم کے طریق سے ہے،
اور وہ متکلم فیہ ہیں،
جبکہ ان کے بھائی عبداللہ ثقہ ہیں،
یعنی اس حدیث کا مرسل ہونا ہی زیادہ صحیح ہے۔

2؎:
اس حدیث سے وتر کی قضا ثابت ہوتی ہے،
اس کے قائل بہت سے صحابہ اور آئمہ ہیں،
اس مسئلہ میں اگرچہ بہت سے اقوال ہیں مگر احتیاط کی بات یہی ہے کہ وتر اگر کسی وجہ سے رہ جائے تو قضا کر لے،
چاہے جب بھی کرے،
کیونکہ وتر سنن و نوافل نمازوں کو طاق بنانے کے لیے مشروع ہوئی ہے،
اور اگر کوئی مسافر ہو اور دن بھر میں کسی وقت بھی دو رکعت بھی سنت نہ پڑھ سکا ہو تو ایسے آدمی کو وتر کی ضرورت ہی نہیں،
پھر عشاء کے بعد دو رکعت سنت پڑھ لے تب وتر پڑھے۔

نوٹ:
(شواہد و متابعات کی بناء پر یہ روایت صحیح ہے،
ورنہ یہ خود مرسل روایت ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 466