🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: صحیح مسلم میں ((فِی الدُّعَاءِ)) کا لفظ نہیں ہے، مؤلف نے اسی لفظ سے اس بات...
اردو حاشہ:
1؎:
صحیح مسلم میں ((فِی الدُّعَاءِ)) کا لفظ نہیں ہے،
مؤلف نے اسی لفظ سے اس بات پر استدلال کیا ہے کہ خطبہ جمعہ کی حالت میں دعاء میں ہاتھ نہیں اٹھانا چاہئے،
اور مسلم کی روایت کے مطابق حدیث کا مطلب ہے کہ خطبہ میں بہت زیادہ ہاتھ نہیں اٹھانا چاہئے اور وہ جو صحیح بخاری میں انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دورانِ خطبہ بارش کے لیے دعا کی اور ہاتھ اٹھایا،
تو بقول بعض ائمہ یہ استسقاء (بارش کے طلب) کی دعا تھی اس لیے اٹھایا تھا،
صحیح بات یہ ہے کہ عمارہ بن رویبہ نے مطلق حالت خطبہ میں ہاتھوں کو زیادہ حرکت کی بابت تنبیہ کی تھی۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 515