🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یعنی جماعت کی فضیلت اس نے پا لی، یا اس نے نماز کا وقت پا لیا،...
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی جماعت کی فضیلت اس نے پا لی،
یا اس نے نماز کا وقت پا لیا،
اس کے عموم میں جمعہ کی نماز بھی داخل ہے،
اس لیے جمعہ کی دو رکعتوں میں اگر کوئی ایک رکعت بھی پا لے تو گویا اس نے پوری نمازِ جمعہ جماعت سے پا لی۔

2؎:
کیا نمازِ جمعہ میں امام کے ساتھ دوسری رکعت کے کسی بھی حصے میں شامل ہونے والا ظہر کی پوری چار رکعت پڑھے گا یا صرف دو رکعت مکمل کرے گا؟ اس موضوع پر تفصیل جاننے کے لیے ”قول ثابت اردو شرح مؤطاامام مالک“ کی ”کتاب وقوف الصلاۃ کے باب وقت الجمعۃ“ کا مطالعہ کر لیں،
بموجب صحیح مسلک بالاختصار یہ ہے کہ ایسا مقتدی دو رکعت ہی پڑھے،
چار نہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 524