🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [الموطأ رواية يحييٰ بن يحييي 907/2 ح 748 ك 47 ب 4 ح 14، التمهيد 115/6، الاستذكار...
تخریج الحدیث:
[الموطأ رواية يحييٰ بن يحييي 907/2 ح 748 ك 47 ب 4 ح 14، التمهيد 115/6، الاستذكار: 1680، أخرجه البخاري 6076، ومسلم 2559، من حديث مالك به]
تفقہ:
➊ مسلمانوں کا ایک دوسرے سے بغض رکھنا، حسد اور بائیکاٹ کرنا حرام ہے لیکن دوسرے دلائل سے ثابت ہے کہ کسی شرعی عذر کی وجہ سے بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے۔ کفار، مشرکین، اہل بدعت و ضلالت اور منکرین دین اسلم سے نفرت و بغض رکھنا اور بائیکاٹ کرنا واجب ہے جیسا کہ دیگر دلائل سے ثابت ہے بلکہ بعض اوقات گناہگار مسلمانوں سے بھی بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے۔
➋ نیکی کے کاموں میں رشک اور نیکی میں مسابقت جائز ہے۔
➌ تین صحابہ کرام غزوہ تبوک سے بغیر شرعی عذر کے پیچھے رہ گئے تو ان سے پچاس دن تک بائیکاٹ کیا گیا تھا۔ دیکھئے: [سورة التوبه: 118، صحيح بخاري 4418، صحيح مسلم 2769]
➍ منکرین تقدیر (اہل بدعت) کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ان سے بری ہوں اور وہ مجھ سے بری ہیں۔ [صحيح مسلم: 8 ترقيم دارالسلام: 93]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ایک بدعتی کے سلام کا جواب نہیں دیا تھا۔ دیکھئے: [سنن الترمذي 2152 وسنده حسن سقال الترمذي: ”هٰذا حديث حسن صحيح“]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 4