🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یہ فتح مکہ کا واقعہ ہے، اس موقع پر نبی اکرم ﷺ نے مکہ میں کتنے...
اردو حاشہ:
1؎:
یہ فتح مکہ کا واقعہ ہے،
اس موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں کتنے دن قیام کیا اس سلسلہ میں روایتیں مختلف ہیں،
بخاری کی روایت میں 19دن کا ذکر ہے اور ابو داؤد کی ایک روایت میں اٹھارہ اور دوسری میں سترہ دن کا ذکر ہے،
تطبیق اس طرح دی جاتی ہے کہ جس نے دخول اور خروج کے دنوں کو شمار نہیں کیا اس نے سترہ کی روایت کی ہے،
جس نے دخول کا شمار کیا خروج کا نہیں یا خروج کا شمار کیا اور دخول کا نہیں اس نے اٹھارہ کی روایت کی ہے،
رہی پندرہ دن والی روایت تو یہ شاذ ہے اور اگر اسے صحیح مان لیا جائے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ راوی نے سمجھا کہ اصل 17 دن پھر اس میں سے دخول اور خروج کوخارج کر کے 15 دن کی روایت ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 549