🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: اس سے معلوم ہوا کہ زکاۃ جس جگہ سے وصول کی جائے وہیں کے محتاجوں اور...
اردو حاشہ:
1؎:
اس سے معلوم ہوا کہ زکاۃ جس جگہ سے وصول کی جائے وہیں کے محتاجوں اور ضرورت مندوں میں زکاۃ تقسیم کی جائے،
مقامی فقراء سے اگر زکاۃ بچ جائے تب وہ دوسرے علاقوں میں منتقل کی جائے،
بظاہر اس حدیث سے یہی بات ثابت ہوتی ہے،
لیکن امام بخاری نے اپنی صحیح میں باب باندھا ہے ”أخذ الصدقة من الأغنياء وترد في الفقراء حيث كانوا“ اور اس کے تحت یہی حدیث ذکر کی ہے اور ((فُقَرَائِهِمْ)) میں ”هم“ کی ضمیر کو ”مسلمین“ کی طرف لوٹایا ہے یعنی مسلمانوں میں سے جو بھی محتاج ہو اسے زکاۃ دی جائے،
خواہ وہ کہیں کا ہو۔

2؎:
صنابحی سے مراد صنابح بن اعسر احمصی ہیں جو صحابی رسول ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 625