🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث : [صحیح بخاری 128]، [صحیح مسلم 148] فقہ الحدیث ➊ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ...
تخریج الحدیث:
[صحیح بخاری 128] ،
[صحیح مسلم 148]

فقہ الحدیث
➊ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے وفات کے وقت گناہ کے خوف سے یہ حدیث بیان فرما دی تھی۔ حدیث میں آیا ہے کہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«من كتم علماً تلجم بلجام من نار يوم القيامة»
”جو شخص علم چھپائے گا اسے قیامت کے دن آگ کی لگام دی جائے گی۔“ [صحيح ابن حبان، الاحسان: 95، الموارد: 95]
علماء کرام نے اس حدیث کی تشریح میں لکھا ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث چند خاص لوگوں کے سامنے بیان کی تھی، اور حدیث میں ممانعت عام لوگوں کے سامنے بیان کرنے کی ہے، یا یہ کہ ممانعت تحریمی نہیں بلکہ تنزیہی ہے۔ «والله اعلم»
➋ اس حدیث سے معلوم ہوا «لا اله الا الله» اور «محمد رسول الله» کا زبانی اقرار کافی نہیں، بلکہ دلی یقین کے ساتھ اس کا اقرار اور اس پر عمل بھی ضروری ہے۔
➌ احادیث نبویہ کا بیان کرنا دین و ایمان میں سے ہے۔
➍ کوئی اہم بات بتانے کے لئے سامعین کو اچھی طرح متوجہ کرنا مسنون ہے، تاکہ وہ پوری یکسوئی اور توجہ کے ساتھ سن لیں۔
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 25