🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: کیونکہ سعید بن عامر ’’عن شعبة عن عبدالعزيز بن صهيب عن أنس‘‘ کے طریق سے اس...
اردو حاشہ:
1؎:
کیونکہ سعید بن عامر ”عن شعبة عن عبدالعزيز بن صهيب عن أنس“ کے طریق سے اس کی روایت میں منفرد ہیں،
شعبہ کے دوسرے تلامذہ نے ان کی مخالفت کی ہے،
ان لوگوں نے اسے ”عن شعبة عن عاصم الأحول عن حفصة بنت سيرين عن سلمان بن عامر“ کے طریق سے روایت کی ہے،
اور عاصم الاحول کے تلامذہ مثلاً سفیان ثوری اور ابن عیینہ وغیرہم نے بھی اسے اسی طرح سے روایت کیا ہے۔

2؎:
یعنی ابن عون نے اپنی روایت میں ”عن الرباب“ کہنے کے بجائے ”عن ام الروائح بنت صلیع“ کہا ہے،
اور رباب ام الروائح کے علاوہ کوئی اورعورت نہیں ہیں بلکہ دونوں ایک ہی ہیں۔
نوٹ:
(سند میں سعید بن عامر حافظہ کے ضعیف ہیں اور ان سے اس کی سند میں بھی وہم ہوا ہے،
دیکھئے الارواء رقم: 922)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 694