🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: بظاہر یہ روایت ((أَفْطَرَ الحَاجِمُ وَالمَحْجُومُ)) کی مخالف ہے، تاویل یہ کی جاتی ہے کہ ((أَفْطَرَ...
اردو حاشہ:
1؎:
بظاہر یہ روایت ((أَفْطَرَ الحَاجِمُ وَالمَحْجُومُ)) کی مخالف ہے،
تاویل یہ کی جاتی ہے کہ ((أَفْطَرَ الحَاجِمُ وَالمَحْجُومُ)) کا مطلب یہ ہے کہ ان دونوں نے اپنے آپ افطار کے لیے خود کو پیش کر دیا ہے بلکہ قریب پہنچ گئے ہیں،
جسے سینگی لگائی گئی وہ ضعف و کمزوری کی وجہ سے اور سینگی لگانے والا اس لیے کہ اس سے بچنا مشکل ہے کہ جب وہ خون کھینچ رہا ہو تو خون کا کوئی قطرہ حلق میں چلا جائے اور روزہ ٹوٹ جائے اور ایک قول یہ ہے کہ یہ حدیث منسوخ ہے اور ناسخ انس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے جسے دارقطنی نے روایت کیا ہے،
اس میں ہے ((ثُمَّ رَخَّصَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَعْدُ فِي الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ وَكَانَ أَنَسٌ يَحْتَجِمُ وَهُوَ صَائِمٌ))

2؎:
زید بن اسلم کے تین بیٹے ہیں:
عبداللہ،
عبدالرحمن اور اسامہ۔
امام احمد کے نزدیک عبداللہ ثقہ ہیں اور عبدالرحمن اور اسامہ دونوں ضعیف اور یحییٰ بن معین کے نزدیک زید بن اسلم کے سبھی بیٹے ضعیف ہیں۔

نوٹ:
(سند میں عبدالرحمن بن زید بن اسلم ضعیف راوی ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 719