الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: اس ممانعت کی وجہ کیا ہے، اس سلسلہ میں علماء کے مختلف اقوال ہیں، سب سے...
اردو حاشہ:
1؎:
اس ممانعت کی وجہ کیا ہے،
اس سلسلہ میں علماء کے مختلف اقوال ہیں،
سب سے صحیح وجہ اس کا یوم عید ہونا ہے،
اس کی صراحت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی مرفوع روایت میں ہے جس کی تخریج حاکم وغیرہ نے ان الفاظ کے ساتھ کی ہے ((يَوْمُ الجُمُعَةِ يَوْمُ عِيدٍ،
فَلاَ تَجْعَلُوا يَوْمَ عِيدِكم يَوْمَ صِيَامِكُم إلاَّ أَنْ تَصُومُوا قَبلَهُ أَوْ بَعْدَه)) ”جمعہ کا دن عید کا دن ہے،
اس لیے اپنے عید والے دن روزہ نہ رکھا کرو،
إلا یہ کہ اس سے ایک دن قبل (جمعرات کا بھی) روزہ رکھو یا اس سے ایک دن بعد (سنیچرکے دن) کا بھی“۔
اور ابن ابی شیبہ نے بھی اسی مفہوم کی ایک حدیث علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے جس کی سند حسن ہے اس کے الفاظ یہ ہیں ((مَنْ كَانَ مِنْكُم مُتَطَوِّعًا منَ الشهرِ أيامًا،
فليَكُنْ فِي صَوْمِه يَوْمُ الخَميسِ،
وَلَا يَصُمْ يَومََ الْجُمُعةِ،
فإنَّه يومُ طَعَامٍ وَشَرَابٍ)) ”تم میں سے جو کوئی کسی مہینے کے نفلی روزے رکھ رہا ہو،
وہ جمعرات کے دن کا روزہ رکھے،
جمعہ کے دن کا روزہ نہ رکھے،
اس لیے کہ یہ کھانے پینے کا دن ہوتا ہے“۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 743