الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: محرم کی دسویں تاریخ کو یوم عاشوراء کہتے ہیں، نبی اکرم ﷺ مکہ سے ہجرت کر...
اردو حاشہ:
1؎:
محرم کی دسویں تاریخ کو یوم عاشوراء کہتے ہیں،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے ہجرت کر کے جب مدینہ تشریف لائے تو دیکھا کہ یہودی اس دن روزہ رکھتے ہیں،
آپ نے ان سے پوچھا کہ تم لوگ اس دن روزہ کیوں رکھتے ہو؟ تو ان لوگوں نے کہا کہ اس دن اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون سے نجات عطا فرمائی تھی اس خوشی میں ہم روزہ رکھتے ہیں تو آپ نے فرمایا:
”ہم اس کے تم سے زیادہ حقدار ہیں“ چنانچہ آپ نے اس دن کا روزہ رکھا اور یہ بھی فرمایا کہ ”اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو اس کے ساتھ 9محرم کا روزہ بھی رکھوں گا“ تاکہ یہود کی مخالفت بھی ہو جائے،
بلکہ ایک روایت میں آپ نے اس کا حکم دیا ہے کہ ”تم عاشوراء کا روزہ رکھو اور یہود کی مخالفت کرو اس کے ساتھ ایک دن پہلے یا بعد کا روزہ بھی رکھو“۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 752