🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: ’’ایک نیکی کا ثواب کم از کم دس گنا ہے‘‘ کے اصول کے مطابق رمضان کے...
اردو حاشہ:
1؎:
”ایک نیکی کا ثواب کم از کم دس گنا ہے“ کے اصول کے مطابق رمضان کے روزے دس مہینوں کے روزوں کے برابر ہوئے اور اس کے بعد شوال کے چھ روزے اگر رکھ لیے جائیں تو یہ دو مہینے کے روزوں کے برابر ہوں گے،
اس طرح اسے پورے سال کے روزوں کا ثواب مل جائے گا،
جس کا یہ مستقل معمول ہو جائے اس کا شمار اللہ کے نزدیک ہمیشہ روزے رکھنے والوں میں ہو گا،
شوّال کے یہ روزے نفلی ہیں انہیں متواتر بھی رکھا جا سکتا ہے اور ناغہ کر کے بھی،
تاہم شوّال ہی میں ان کی تکمیل ضروری ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 759