🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 860، ومسلم 658، من حديث مالك به] تفقہ: ➊ امام کے پیچھے پہلے مردوں کی...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 860، ومسلم 658، من حديث مالك به]

تفقہ:
➊ امام کے پیچھے پہلے مردوں کی اور بعد میں عورتوں کی صفیں ہونی چاہئیں۔
➋ اگر اگلی صف میں مرد نہ ہوں تو بچوں کا کھڑا ہونا جائز ہے بلکہ اس حدیث سے اس کا مسنون ہونا ثابت ہے۔
➌ عورتوں اور مردوں کا اکٹھے ایک صف میں کھڑا ہونا جائز نہیں ہے۔
➍ اگر شرعی عذر نہ ہو تو ولیمے کے علاوہ دوسری دعوتیں قبول کرنا بھی مسنون ہے۔
➎ جب دو مقتدی اور ایک امام ہو تو امام صف سے آگے علیحدہ کھڑا ہو گا۔
➏ بوڑھی سے مراد دادی ملیکہ یا ام سلیم رضی اللہ عنہا ہیں۔ واللہ اعلم
➐ اس حدیث اور دیگر احادیث سے ثابت ہے کہ اگر صف کے پیچھے اکیلی عورت نماز پڑھے گی تو اس کی نماز ہو جائے گی لیکن اگر اکیلا مرد صف کے پیچھے نماز پڑھے گا تو اس کی نماز نہیں ہو گی اور اس پر نماز کا اعادہ فرض ہے۔
➑ اس میں کوئی اختلاف نہیں یعنی اجماع ہے کہ اگر دو مرد اور ایک عورت ہوں تو مرد امام کے دائیں طرف ہوگا اور عورت پیچھے اکیلی ہوگی۔ یہ حدیث چونکہ نفلی نماز (چاشت) کے بارے میں ہے لہٰذا ثابت ہوا کہ کبھی کبھار نوافل کی جماعت جائز ہے۔
➒ عام طور پر گھروں میں بچھے ہوئے قالین یا چٹائی وغیرہ پر نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ بشرطیکہ وہ پاک ہوں۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 115