🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: اس روایت سے معلوم ہوا کہ حالت احرام میں پچھنا لگوانا جائز ہے، البتہ اگر بچھنا...
اردو حاشہ:
1؎:
اس روایت سے معلوم ہوا کہ حالت احرام میں پچھنا لگوانا جائز ہے،
البتہ اگر بچھنا لگوانے میں بال اتروانا پڑے تو فدیہ دینا ضروری ہو گا،
یہ فدیہ ایک بکری ذبح کرنا ہے،
یا تین دن کے روزے رکھنا،
یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا۔

2؎:
انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں اپنے پاؤں کی پشت پر تکلیف کی وجہ سے پچھنا لگوایا۔

3؎:
عبداللہ ابن بحینہ کی روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں لحی جمل میں اپنے سر کے وسط میں پچھنا لگوایا۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 839