حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 5582، ومسلم 9/1980 بعد ح1981، من حديث مالك به] تفقہ : ① خبر واحد (اگر...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 5582، ومسلم 9/1980 بعد ح1981، من حديث مالك به]
تفقہ:
① خبر واحد (اگر صحیح ہو تو) حجت ہے۔
② صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قیل و قال کے بجائے ہر وقت ارشاد نبوی کے سامنے سر تسلیم خم کرتے اور اتباع سنت کے جذبے سے سرشار رہتے تھے۔
③ صحیح حدیث کو خبر واحد اور ظنی کہہ کر رد کرنا ان لوگوں کا کام ہے جو صحابۂ کرام کے خلاف ہیں۔
④ شراب کا سرکہ بنانا جائز نہیں ہے ورنہ صحابۂ کرام شراب بہانے کی بجائے اس کا سرکہ بنا لیتے۔ ایک صحیح حدیث میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کا سرکہ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ دیکھئے [صحيح مسلم 1983، ترقيم دارالسلام: 514]
⑤ کھجور کی شراب اگر نشہ دے تو خمر ہے اور یہ قول باطل ہے کہ خمر صرف انگور کی شراب کو کہا جاتا ہے بلکہ ہر وہ چیز جو نشہ دے خمر ہے اور خمر حرام ہے چاہے تھوڑی ہو یا زیادہ۔
⑥ ساری نجاسات کی طرح خمر (شراب) بھی نجس ہے۔ دیکھئے [التمهيد 1/245]
⑦ شراب کی ملکیت اور اسے خریدنا بیچنا جائز نہیں ہے۔
⑧ اگر شراب کا سرکہ بنایا جائے تو اس کا استعمال جائز نہیں ہے کیونکہ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے اور اگر خود بخود سرکہ بن جائے تو اس کا استعمال جائز ہے کیونکہ سرکہ بذات خود حلال ہے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 118