حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقيق الحديث : اس کی سند ضعیف ہے۔ ◄ اسے امام ابن خزیمہ [4؍121 ح2490] نے روایت کیا، یعنی...
تحقيق الحديث:
اس کی سند ضعیف ہے۔
◄ اسے امام ابن خزیمہ [4؍121 ح2490] نے روایت کیا، یعنی صحیح قرار دیا ہے لیکن مرزوق بن ابی الہذیل الثقفی الدمشقی کے بارے میں محدثین کرام کا اختلاف ہے۔
◄ دحیم، ابوحاتم الرازی اور ابن خزیمہ نے اس کی توثیق کی ہے اور حافظ منذری نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے، جبکہ بخاری، ابن حبان، عقیلی، ابن عدی، ابن الجوزی اور ابن حجر العسقلانی وغیرہم نے اس پر جرح کی ہے، لہٰذا جمہور کے نزدیک مضعّف ہونے کی وجہ سے وہ ضعیف الحدیث راوی ہے۔
◄ حافظ ذہبی نے مرزوق مذکور کو اپنی کتاب [ديوان الضعفاء والمتروكين 2؍352 ت4075] میں ذکر کیا اور ابن حبان سے نقل کیا کہ «ينفرد عن الزهري بالمناكير» وہ زہری سے منکر روایتوں کے ساتھ منفرد ہوتا ہے۔
◄ روایت مذکورہ بھی «مرزوق: حدثنا الزهري» کی سند سے ہے، جبکہ دوسری طرف امام دحیم نے مرزوق کو زہری سے صحیح الحدیث قرار دیا، لیکن جمہور کو ترجیح کی وجہ سے جرح راجح ہے۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 254