🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 548، ومسلم 194/621، من حديث مالك به] تفقه : ① یہ کوئی شرعی مسئلہ نہیں...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 548، ومسلم 194/621، من حديث مالك به]

تفقه:
① یہ کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے کہ شہر یا گاؤں کی تمام مسجدوں میں ایک ہی وقت نماز پڑھی جائے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ نماز اول وقت پڑھنی چاہئے لہٰذا بعض مسجدوں میں بالکل اول وقت اور بعض میں اس سے تھوڑی دیر بعد نماز ہوسکتی ہے بشرطیکہ سورج خوب بلند اور روشن ہو۔ جان بوجھ کر سورج کے زرد ہونے، غروب کے نزدیک پہنچنے اور مکروہ وقت میں عصر کی نماز پڑھنا غلط کام ہے جس کی ممانعت آئی ہے۔
② رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز بالکل اول وقت پڑھتے تھے۔
③ عصر کا اول وقت ایک مثل پر شروع ہوتا ہے اور دو مثل پر افضل وقت ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد مغرب تک کا وقت شرعی عذر پر محمول ہے مثلاً کوئی شخص بھول جائے یا سو جائے وغیرہ۔
④ ائمہ ثلاثہ (مالک، شافعی اور أحمد) اور قاضی ابویوسف ومحمد بن الحسن الشیبانی وغیرہم کے نزدیک عصر کا وقت ایک مثل پر داخل ہوجاتا ہے۔ دیکھئے [الاوسط لابن المنذر 2/329، والكواكب الدري 1/90 حاشيه] اور یہی صحیح ہے۔
⑤ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبریل (علیہ السلام) نے بیت اللہ کے قریب مجھے دو دفعہ نماز پڑھائی۔۔۔ پھر انہوں نے عصر کی نماز اس وقت پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہو گیا۔ [سنن الترمذي: 149، وقال: ”حديث حسن“ وصححه ابن خزيمه: 352، وابن حبان: 279، وابن الجارود: 149، والحاكم: 1/193، وغيرهم وحسنه النيموي التقليدي فى آثار السنن: 194]
⑥ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا ایک قول ہے کہ ”جب دو مثل ہوجائے تو عصر پڑھ“ اس کا مطلب یہ ہے کہ دو مثل تک عصر کی (افضل) نماز پڑھ سکتے ہو۔ دیکھئے: [التعليق الممجد ص 41 حاشيه: 9] اور [الاوسط لابن المنذر 2/328 ح948 عن عمر رضى الله عنه وسنده صحيح]
⑦ نیز دیکھئے: [ح 132]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 122