حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1253، ومسلم 38/939، من حديث مالك به] تفقه : ➊ اگر میت کو غسل دینے...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1253، ومسلم 38/939، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ اگر میت کو غسل دینے کے بعد اس کے سبیلین سے کوئی چیز خارج ہو جائے تو علماء کا اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ اسے دوبارہ غسل دینا چاہئے اور بعض کہتے ہیں کہ اسے استنجا اور وضو کرانا کافی ہے۔ اس میں پہلا قول بہتر اور راجح ہے۔ واللہ اعلم
➋ میت کو پہلے استنجاء پھر نماز والا وضو اور پھر غسل کرانا چاہئے۔ وضو اور غسل میں دائیں طرف سے ابتدا کرنی چاہئے۔
➌ استنجا کراتے وقت ہاتھ پر کپڑا ہونا چاہئے۔ دیکھئے: [التمهيد 1/376]
➍ بیری کے پتوں کا استعمال افضل ہے اور اس پر قیاس کرتے ہوئے جدید دور کی ایجاد صابن وغیرہ کا استعمال جائز ہے۔ واللہ اعلم
➎ عورتوں کو عورتیں اور مردوں کو مرد غسل دیں گے اور خاوند کا اپنی بیوی کو اور بیوی کا اپنے خاوند کو غسل دینا جائز ہے جیسا کہ دوسری روایات سے ثابت ہے۔ دیکھئے: [التمهيد 1/380] اور [مسند أحمد 6/267 وسنده حسن،]
➏ غسل میت میں طاق تعداد (تین، پانچ، سات) مستحب ہے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 129