🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 251، من حديث ما لك به] تفقه : ➊ عالم شاگردوں سے سوال کر کے...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 251، من حديث ما لك به]

تفقه:
➊ عالم شاگردوں سے سوال کر کے انھیں مسئلہ سمجھا سکتا ہے۔
➋ فضائل اعمال کی بہترین حدیثوں میں سے یہ حدیث بھی ہے۔
➌ پورے وضو کا مطلب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق اچھی طرح وضو کرنا ہے تاکہ کوئی عضو خشک نہ رہ جائے اور کوئی سنت بھی نہ رہ جائے۔
➍ تکلیف سے مراد سردی وغیرہ ہے۔
➎ «رباط» سرحدوں پر جہاد کے لئے مستعد رہنے کو کہتے ہیں اور اسی طرح نماز کی تیاری کر کے دوسری نماز کا انتظار رباط ہے۔ والحمدلله
➏ جو شخص جتنی دور سے چل کر مسجد آتا ہے تو اس کے لئے اتناہی زیادہ ثواب ہے۔
➐ ابوبکر بن عبدالرحمٰن (تابعی) رحمہ الله فرماتے تھے: جو شخص صبح یا شام کو صرف مسجد کے ارادے سے مسجد جائے تا کہ خیر سیکھے یا سکھائے پھر گھر واپس آئے تو یہ شخص اس مجاہد کی طرح ہے جو اللہ کے راستے میں جہاد کر کے مال غنیمت لئے ہوئے واپس لوٹتا ہے۔ [الموطأ 160/1 ح 383 وسنده صحیح]
➑ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ کر اپنی جائے نماز پر بیٹھ جاتا ہے تو فرشتے اس کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں: اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما، اگر وہ اپنی جائے نماز سے اٹھ کر نماز کے انتظار میں مسجد میں جائے تو وہ حالت نماز میں ہی رہتا ہے۔ [الموطأ 161/1 ح 384 وسنده صحيح]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 134