🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث : [وأخرجه سلم 395/39، من حديث ما لك به] تفقه: ➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه سلم 395/39، من حديث ما لك به]
تفقه:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فاتحہ خلف الامام کے قائل تھے۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ شاگرد نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: میں امام کی قرأت سن رہا ہوتا ہوں؟ تو انہوں نے فرمایا: اے فارسی! اپنے دل میں پڑھ۔ [مسند ابي عوانه 128/2، وسنده صحيح]
● اس کی تشریح میں ملا علی قاری حنفی لکھتے ہیں: آہستہ پڑھ، بلند آواز سے نہ پڑھ۔ [مرقاة المفاتيح549/2 ح 823]
● اس پر اجماع ہے کہ اس حدیث میں پڑھنے سے مرادسراً بغیر جہر کے پڑھنا ہے۔ دیکھئے کتاب [القرأت للبيهقي ص 31]
● شاہ ولی اللہ دہلوی حنفی نے کہا: ”یعنی آہستہ بخوان تا غیرتو آنرا نشنود“ یعنی آہستہ پڑھ تاکہ تیرے سوا دوسرا کوئی اسے نہ سنے۔ [مسوي مصفي شرح موطأ ج اص106]
◄ معلوم ہوا کہ جو لوگ اس سے ہونٹ ہلانے کے بغیر صرف اخبار پڑھنے والا تدبر مراد لیتے ہیں غلط ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے شاگرد سے فرمایا: جب امام سورہ فاتحہ پڑھے تو تُو اسے پڑھ اور امام سے پہلے ختم کر لے۔ [جزء القراء للبخاري: 237 وسنده صحیح وقال النيموي تقليدي فى آثار سنن: 358 ”و إسناد حسن“]
◈ معلوم ہوا کہ پڑھنے سے مراد صرف تدبر نہیں بلکہ ہونٹوں سے خفیہ آواز کے ساتھ پڑھنا ہے ورنہ امام سے پہلے ختم کرنے کا کیا مطلب ہے؟
سیدنا ابوہریرہ لانے کے علاوہ درج ذیل صحابہ و تابعین بھی فاتحہ خلف الامام کے قائل و فاعل تھے:
① سیدنا عمر رضی اللہ عنہ [جزء القراء للبخاري: 51 وهو صحيح]
② سیدنا ابوسعیدالخدری رضی اللہ عنہ [جزء القراء للبخاري:11، 105 وسندہ حسن] ۔
③ سیدنا عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ [مصنف ابن ابي شيبه: 375/1 ح 3770 وسنده صحيح]
④ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ [مصنف ابن ابي شيبه: 375/1 ح 3773 وھو صحيح]
⑤ سیدنا انس رضی اللہ عنہ [كتاب القراء للبيهقي: 231 وسنده حسن]
⑥ سعید بن جبیر رحمہ اللہ [كتاب القراء للبيهقي: 123 وسنده حسن]
⑦ حسن بصری رحمہ اللہ [سنن الكبريٰ للبيهقي: 171/2، وسنده صحيح]
⑧ عامر الشعمی رحمہ اللہ [مصنف ابن ابي شيبه: 374/1 ح 3764 وسنده صحيح] ۔
⑨ ابو الملیح اسامہ بن عمیر رحمہ اللہ [مصنف ابن ابي شيبه: 374/1 ح 3768 وسنده صحيح]
⑩ حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ [مصنف ابن ابي شيبه: 374/1 ح 3766 وسنده صحيح]
◄ امام شافعی، امام اوزاعی اور امام بخاری وغیرہم رحمہم اللہ فاتحہ خلف الامام کے قائل و فاعل تھے لہٰذا اسے منسوخ یا قرآن کے خلاف قرار دینا غلط ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: میری کتاب ”الكواكب الدريه فى وجوب الفاتحه خلف الامام فى الجبريہ“ اور ”نصر الباري فى تحقيق جز ء القراءة للبخاري“
➋ حدیث بھی وحی ہے۔
➌ نماز کی اصل سوره فاتحہ ہے یعنی اس کے بغیر نماز نمازنہیں ہے۔
➍ حمد و ثناء سے مراد سورة فاتحہ ہے۔ «وغير ذلك من الفوائد»
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 139