🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎ : اس روایت سے معلوم ہواکہ صلاۃِجنازہ میں چارسے زیادہ تکبیریں بھی جائزہیں، نبی کریم...
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎:
اس روایت سے معلوم ہواکہ صلاۃِجنازہ میں چارسے زیادہ تکبیریں بھی جائزہیں،
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اورصحابہ کرام سے پانچ،
چھ،
سات اورآٹھ تکبیریں بھی منقول ہیں،
لیکن اکثرروایات میں چارتکبیروں ہی کاذکرہے،
بیہقی وغیرہ میں ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام کے باہمی مشورے سے چارتکبیروں کاحکم صادرفرمایا،
بعض نے اسے اجماع قراردیا ہے،
لیکن یہ صحیح نہیں،
علی رضی اللہ عنہ وغیرہ سے چارسے زائدتکبیریں بھی ثابت ہیں،
چوتھی تکبیرکے بعد کی تکبیرات میں میت کے لیے دعاہوتی ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1023