الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: ترمذی کے نسخوں میں یہاں پرعبارت یوں ہے: (مع شرفه يكذب) جس کا مطلب یہ...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
ترمذی کے نسخوں میں یہاں پرعبارت یوں ہے: (مع شرفه يكذب) جس کا مطلب یہ ہے کہ وکیع نے ان پر سخت جرح کی ہے،
اور ان کی شرافت کے اعتراف کے ساتھ ان کے بارے میں یہ صراحت کردی ہے کہ وہ حدیث میں جھوٹ بولتے ہیں،
اور یہ بالکل غلط اور وکیع کے قول کے برعکس ہے،
التاریخ الکبیرللبخاری 3/الترجمۃ 1218 اور تہذیب الکمال میں عبارت یوں ہے: (هو أشرف من أن يكذب) نیز حافظ ابن حجر نے تقریب میں لکھا ہے کہ وکیع سے یہ ثابت نہیں ہے کہ انہوں نے زیادکی تکذیب کی ہے،
ان کی عبارت یہ ہے:
(صدوق ثبت في المغازي و في حديثه عن غير ابن إسحاق لين،
ولم يثبت أن وكيعا كذبه،
وله في البخاري موضع واحد متابعة) یعنی زیاد بن عبد اللہ عامری بکائی کوفی فن مغازی وسیر میں صدوق اور ثقہ ہیں،
اور محمدبن اسحاق صاحب المغازی کے سوا دوسرے رواۃ سے ان کی حدیث میں کمزوری ہے،
وکیع سے ان کی تکذیب ثابت نہیں ہے،
اور صحیح بخاری میں ان کا ذکرمتابعت میں ایک بارآیا ہے۔
(الفریوائی)
2؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ولیمہ دودن تک تودرست ہے اورتیسرے دن اس کا اہتمام کرنا دکھاوااورنمائش کاذریعہ ہے اوربعض لوگوں کاکہناہے کہ تیسرے دن کی ممانعت اس صورت میں ہے جب کھانے والے وہی لوگ ہوں لیکن اگر ہرروزنئے لوگ مدعو ہوں،
توکوئی حرج نہیں،
امام بخاری جیسے محدثین کرام توسات دن تک ولیمہ کے قائل ہیں۔
نوٹ(اس کے راوی زیاد بن عبداللہ بکائی میں ضعف ہے،
مؤلف نے اس کی صراحت کردی ہے،
لیکن آخری ٹکڑے کے صحیح شواہد موجودہیں جن میں سے بعض صحیحین میں ہیں)

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1097