🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: غیلان بن سلمہ ثقیف کے سرداروں میں سے تھے، فتح طائف کے بعد انھوں نے...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
غیلان بن سلمہ ثقیف کے سرداروں میں سے تھے،
فتح طائف کے بعد انھوں نے اسلام قبول کیا۔

2؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسلمان کے لیے چارسے زائد بیویاں ایک ہی وقت میں رکھنا جائز نہیں،
لیکن اس حکم سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی مستثنیٰ ہے،
آپ کے حرم میں بیک وقت نوبیویاں تھیں،
یہ رعایت خاص آپ کے لیے تھی اوراس میں بہت سی دینی،
سیاسی،
مصلحتیں کارفرما تھیں آپ کے بعد یہ کسی کے لیے جائز نہیں۔

3؎:
ابورغال کے بارے میں دومختلف روایتیں ہیں،
پہلی روایت یہ ہے کہ یہ طائف کے قبیلہ ثقیف کا ایک شخص تھا جس نے ابرہہ کی مکے کی جانب رہبری کی تھی وہ مغمس کے مقام پرمرا اور وہیں دفن کیا گیا اور اس کی قبر پر پتھراؤکرنا عام رسم بن گئی،
دوسری روایت ہے کہ ابورغال قوم ثمود کا وہ واحدشخص تھا جو ہلاکت سے بچ گیا تھا،
ثمود کی تباہی کے وقت وہ مکہ میں مقیم تھااور اس جگہ کی حرمت کے باعث محفوظ رہا تاہم مکہ سے نکلنے کے فوراً بعد مرگیا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی فوج کے ساتھ الحجرکے مقام سے گزررہے تھے تو آپ نے یہ بات بیان فرمائی تھی،
الأغانی کی ایک حکایت میں ابورغال کو طائف کا بادشاہ اوربنوثقیف کا جدامجد بھی بیان کیا گیا ہے،
اس کے معاملے میں حافظ ابن قتیبہ اورمسعودی ایسے مصنف ایک اورروایت نقل کرتے ہیں کہ بنوثقیف ہی نے ابورغال کو جو ایک ظالم اوربے انصاف شخص تھا قتل کیاتھا۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1128